Posts

Showing posts from September, 2020

Who is Asad Ali Pcr?

Image
Name Asad Ali popularly known as Asad Ali Pcr , Asad Ali Pcr belongs to Kurram Parachinar district. He stepped on social media in 2013, and first created a Facebook ID in 2013, and then created a Facebook page in 2014.  Which currently exists in the name of Asad Ali Pcr. Asad Ali Pcr has also won 3 awards. Asad Ali Pcr has supported Pakistan Tehreek-e-Insaaf Imran Khan since 2017 and is still supporting him. And he says that I will always support Imran Khan. People of Parachinar love Asad Ali Pcr very much. Asad Ali Pcr Facebook followers are around 102k+, which is very high for Kurram district. Asad Ali Pcr currently works on Facebook, YouTube, TikTok, Twitter, Instagram and many other platforms. And he manages all this alone. Follow us for more information. Written by Murtaza Ali

#قبائلی_ضلع_کرم_میں_پولیس_اہلکاروں کو مرحلہ وار ٹریننگ جاری ہیں مزید رپورٹ

Image
  #قبائلی_ضلع_کرم_میں_پولیس_اہلکاروں کو مرحلہ وار ٹریننگ جاری ہیں ۔ ضلع کرم کے پولیس اہلکاروں کو تربیت اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ میں تمام تر وسائل کو بروکار لا رہے ہیں۔ ڈی پی او کرم محمد قریش خان   تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں پاک فوج کے زیر اہتمام  پولیس اہلکاروں کی مرحلہ وار ٹریننگ جاری ہے۔ جس میں 400 پولیس اہلکاروں کو جدید ٹریننگ و تربیت اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بہترین ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کے مطابق ضلعی پولیس علاقے میں امن و امان کی بحالی اور  ترقی کیلئے  بھرپور کوششیں کر رہی ہے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت سے اپنا تعاون جاری رکھے..

ضلع کرم پاراچنار ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کی سربراہی میں امروز ڈپٹی کمشنر آفس پاراچنار میں چہلم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کرم کے تمام محکمہ جات کےہیڈز سے میٹنگ کاانعقاد ہوا

Image
 ضلع کرم پاراچنار ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کی سربراہی میں امروز ڈپٹی کمشنر آفس پاراچنار میں چہلم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کرم کے تمام محکمہ جات کےہیڈز سے میٹنگ کاانعقاد ہوا۔  جس میں ڈپٹی کمشنر کرم سمیت ڈسٹرکٹ بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر، عسکری قیادت کے آفسران پاک آرمی پولیس کے علاوہ ریسکیو1122 اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں چہلم کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور متعلقہ محکمہ جات کو اپنے اپنے ڈیوٹی اچھے طریقے سے سر انجام دینےجیسے امورپر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر نےتمام محکمہ جات کے ہیڈز کو چہلم کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیے کہ جس جس محکمہ جات کے سربراہ کو ڈپٹی کمشنر کرم آفس سے ڈیوٹی کا تحریری تعین کیا گیا۔  وہ 5اکتوبر سے پہلے پہلے اپنے کام کو مکمل کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کیساتھ شئیر کریں۔ تاکہ بدوران چہلم کوئی مسئلہ پیش نہ آئیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کو چہلم کے دوران چھٹی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کئے کہ جو بھی سرکاری اہلکار چھٹی پر ہو اسکی چھٹی منسوخ کردی جاتی ہے۔ اور چہلم کے خیر وعافیت سے اختتام پذیر ہونے تک ہر قسم کی چھٹی پر پابندی

Ziyarat BiBi Sakina S.A.A in Jalandhar Pakistan District Kurram

Image
Ziyarat BiBi Sakina S.A.A in Jalandhar Pakistan District Kurram   Is ziyarat mai abhi bhi Kam Jari Hai

District Kurram #About #Gul #Sakina #Case

Image
  ضلع کرم پاراچنار #About #Gul #Sakina #Case    13 نومبر 2019 کو کربلائی کمال کے خاندان کے پہلے 14 سال بچے کو بغیر کسی ثبوت کے ملزم قراد پا کر جیل میں ڈال دیا گیا اور بعد میں گھر کے 8 افراد کو پکڑ کر بار بار ازیت دیتےرہے جو اب ریپورٹ میں اس خاندان کے کسی بھی فرد پر ثابت نہیں ہو اور اس خاندان پر وقتاً کبھی اسلخے کا کیس، کبھی دہشتگردی کا کیس، کبھی گھر والوں کو ٹارچر کرنا تو کبھی قتل کے الزام میں سزا دی جا رہی تھی  لیکن اب کورٹ نے سارے کیس ختم کر دئے اور ریب بھی DNA Report میں ثابت نہ ہوا۔۔۔ جب کوئی کیس نہیں تو جیل میں ایک ہی خاندان کے 8 بندے کیوں۔۔۔؟؟؟؟؟ کیا یہ ظلم نہیں ہے۔۔۔؟؟؟؟    ڈی این اے رپورٹ کو 8 ماہ تک عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا ؟ سب سے اہم سوال  کیا اس خاندان کو گرفتار کرنے کے لئے اس ڈرامے کو تشکیل دیا گیا تھا ؟ اور اس ڈرامے کی وجہ سے جو خاندان اجھڑ گئے اور جو اہل علاقہ کو سخت اضطراب میں رکھا گیا اور پورے ضلع کرم کو پورے پاکستان اور دنیا میں شرمندہ کیا گیا اس کا جواب کون دے گا؟؟؟ ہے کوئی جواب؟؟؟ خاندان کے لئے آواز اٹھائے۔۔؟؟؟؟ ہم پاراچنار کے غیور عوام سے مطالبہ کرت

ضلع کرم ڈاکٹر علی گاؤں شلوزان میں اب مفت طبی معائنہ کرتے ہیں مزید پڑیں

Image
ضلع کرم ڈاکٹر علی  شلوزان   ضلع کرم ڈاکٹر علی گاؤں شلوزان میں اب مفت طبی معائنہ کرتے ہیں مزید پڑیں  ضلع کرم میں آبادی کے لحاظ سے پاراچنار کے بعد شلوزان سب سے زیادہ گنجان آباد ہے۔زر کورہ شلوزان یعنی شلوزان جو ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے ،کی بات بہت پہلے سے سننے میں آتا ہے۔ جو علاقہ جتنا گنجان آباد ہو اتنے ہی اس کے ضروریات ہوتے ہیں  اور  اتنے ہی کمائی کے مواقع ۔ آج کل اگر کوئی ڈاکٹر ہو تو پھر تو سونے پر سہاگہ ہے۔ ویسے تو شلوزان میں بہت سارے ڈاکٹرز ہیں لیکن جو گاوں ہی میں خدمات سر انجام دیتے ہیں وہ ہیں ڈاکٹر علی محمد صاحب  ۔ جب سے ڈاکٹر علی میڈیکل کالج سے فارغ ہوچکے ہیں انہوں نے اپنے ہی گاوں میں اپنے لوگوں کی خدمت کا  مصمم ارادہ کیا ہے اور بھی بغیر فیس کے ۔اتنے بڑے علاقے میں اگر وہ 50 روپے فیس بھی رکھ دیتے تو ماہانہ لاکھوں کما سکتے لیکن ایسا نہیں کیا ۔مریض کے علاج کیلیے  رات کے 2 بجے بھی اٹھ جاتے ہیں اور ملال کی مجال نہیں کہ قریب آئے ۔اعتماد اتنا کہ گاوں کے مرد اپنے جانے کو سرے سے فضول سمجھتے ہیں ۔بچوں اور بچیوں کا علاج کرتے کرتے وہ جوان بن گئے اور خواتیں بوڑھی ۔ان بوڑھی عورتوں کے ساتھ حسن س

#پاراچنار اپر کرم کے سرحدی علاقے شینگک کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری ،کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا

Image
 #پاراچنار اپر کرم کے سرحدی علاقے شینگک کے مختلف علاقوں میں  شدید ژالہ باری ،کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ، جبکہ مختلف علاقوں شینگک ، کنج علیزئی سمیت بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے  فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار ژالہ باری اور طغیانی کے باعث کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے مگر حکومت اور ایف ڈی ایم اے نے کسی قسم مالی مدد نہیں کی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں ، کاشتکاروں کیساتھ مالی امداد کیا  جائے

ضلع اورکزئی کے سابق ایم این اے ان کے جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور قومی طور پر تعمیر کئے گئے مکان کو بھی مسمار کردیا جو قابل مذمت ہے

Image
 پاراچنار ضلع کرم کے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل نے کہا ہے کہ ضلع اورکزئی کے سابق ایم این اے ان کے جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور قومی طور پر تعمیر کئے گئے مکان کو بھی مسمار کردیا جو قابل مذمت ہے  پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کے رہنماؤں سابق پولیٹیکل ایجنٹ ہدایت اللہ خان ، حاجی فقیر حسن ، ملک سجاد حسین ، عادل حسین ، حاجی رحمت حسین ، سابق تحصیلدار سید سرفراز حسین ، سید جوہر حسین ، کونسلر عنایت حسین ، بابو فدا حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سابق ایم این اے ضلع اورکزئی منیر سید میاں ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور حمزہ خیل و مستو خیل قبائل کی جانب سے بنایا گیا مکان غیر قانونی طور پر مسمار کردیا رہنماؤں نے کہا کہ شاملاتی زمینوں کی تقسیم اور مسائل کے حل کے بدلے 234 کنال اراضی قومی طور پر ضلع اورکزئی کے سابق ایم این اے منیر سید میاں کو مشرانے کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا گیا مگر وہ اس کام میں ناکام رہے مگر اس کے باوجود مذکورہ اراضی کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے پر سابق ایم این اے کے خلا

ضلع کرم پاراچنار پاراچنار پولیس SHO مجاہد حسین نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Image
 ضلع کرم پاراچنار پاراچنار ۔۔ پولیس SHO مجاہد حسین نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن  تین منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا ہے ۔علاقے کے باشندوں نے ایس ایچ او مجاہد حسین کے اقدامات کو سراہا گیا ۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن انتہائی افسوس ناک خبر سندھ پولیس اپنے ایک اور بہادر افسر سے محروم ہو گئی

Image
  اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن  انتہائی افسوس ناک خبر  سندھ پولیس اپنے ایک اور بہادر افسر سے محروم ہو گئی سابقہ SHO لانڈھی سب انسپکٹر رحیم خان تھانہ گلستان جوہر کی حدود میں کچھ دیر قبل دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہو گئے اللہ‎ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے آمین

چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری کی ہدایت پر پی پی پی ضلع کرم کے ٹیم نے علمدار ہاسٹل دورہ

Image
 چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری کی ہدایت پر پی پی پی ضلع کرم کے ٹیم نے علمدار ہاسٹل دورہ، اس موقع پر سیکرٹری ٹو ایم این اے ساجد طوری جلال حسین بنگش نے ہاسٹل کو فعال بنانے اور علاقائی لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔انشاءاللہ علمدار ہاسٹل جلد کو فعال بنایا جائے گا ۔

صدہ شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شفیق جس کا تعلق ڈونگہ قوم خانی خیل پاڑہ چمکنی سے بتایا جاتا ہے،قتل کر دیا

Image
 #صدہ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،  رپورٹ نسیم شاکر  صدہ شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شفیق جس کا تعلق ڈونگہ قوم خانی خیل پاڑہ چمکنی سے بتایا جاتا ہے،قتل کر دیا ۔ فائرنگ کے بعد مقتول کو زخمی حالت میں صدہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ مقتول شفیق محنت مزدوری کے لیے چند روز میں قطر جارہا تھا کہ آج قتل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے بارے میں بروقت معلومات نہ دینے پر مقامی پولیس اور ڈاکٹروں کے مابین تنازعہ پیدا ہوگیا ہے اور صدہ  ہسپتال کے عملے نے کل سے ہڑتال کا اعلان کیا  ہے 

اے سید اقبال میاں کی کاوشیں رنگ لانے لگی

Image
 دور دراز اور گنجان آباد علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایم پی اے سید اقبال میاں کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، بہت جلد پیواڑ صحرا کلے،گوساڑ اور بالش خیل میں نئے BHU تعمیر کیئے جائیں گے اور پہلے سے کڑمان،آگرہ، جلندھر میں موجود BHU,sکو CHU,a میں تبدیل کیا جائے گا۔ شکریہ ایم پی اے میاں اقبال  اہلیان کرم!!..

ضلع کرم پاراچنار ایکسین بلڈنگ ڈویژن کرم سے ان کے آفس میں ملاقات اور موجودہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ حیال

Image
 ۔ ضلع کرم پاراچنار   ایکسین بلڈنگ ڈویژن کرم سے ان کے آفس میں ملاقات اور موجودہ ترقیاتی  منصوبوں کے بارے میں تبادلہ حیال ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز ہاسٹل کی منظوری دی گئ ہے جس پر ٹھیکدار کی طرف سے کام نہیں ہو رہا تھا اس ضمن میں ٹھیکدار کو نوٹس بھیج دیا گیا انشاءاللہ اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا یا ری ٹینڈر ہو جاے گا۔ اور جتنی بھی RHCs / BHUs ہے اس میں بھی کام کا جائزہ لیا گیا اور ایجوکیشن میں جو فنڈ ہمارے ساتھ  ہے ان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جو  بعد ازاں ملحقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی  ڈسکس کیا جائے گا۔ 1122  کی بیلڈنگ کی تعمیر نو کے لئے جگہ کی تعین کےلئے ایڈمنسٹریشن سے مشورہ کیا جاے گا، اور حصوصی طور پر جو وہاں پانی کا مسئلہ تھا ان کے لئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیوب ویل سے پانی کا پائپ دیا جاے گا جس پر 1122 کے انچارج عدنان خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

ضلع کرم پاراچنار جرگہ مسئلہ بالش خیل ڈپٹی کمشنر کرم جناب شاہ فہد کے سربراہی میں بالش خیل فورٹ میں مسئلہ بالش کے حل کیلیے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کا متففقہ جرگے کا انعقاد ہوا۔

Image
  ضلع کرم پاراچنار جرگہ مسئلہ بالش خیل ڈپٹی کمشنر کرم جناب شاہ فہد کے سربراہی میں بالش خیل فورٹ میں مسئلہ بالش کے حل کیلیے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کا متففقہ جرگے کا انعقاد ہوا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کرم آفسران سمیت پاک آرمی، ایف سی اور ضلع کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔ کافی گفت و شنید کیبعد بعض مشران کے کہنے کیمطابق مری معاہدے کے تحت شک وائز مسائل پر عمل دار آمد کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ بعض مشران نے صرف مسئلہ بالش خیل پر ہی گفت وشنید کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشست صرف مسئلہ بالش خیل کے حل کرنے کیلیے منعقد کرائی گئی ہے۔  ڈسٹرکٹ کرم کے مزید مسائل کے حل کرنے کیلیے آپ مشران جرگہ ممبران کا انتخاب کریں  ہم اسی پر بھی گفت وشنید کرنے کیلیے جرگہ تشکیل دیں گے۔ لہٰذا مسئلہ بالش کے حل کیلیے لائحہ تیار کرنے کیلیے 04اکتوبر کو مشرانِ  کرم کو پھر جرگے کے تیسرے نشست کیلیے مدعو کیا گیا۔ جس میں مسئلہ بالش خیل پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی وبقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پر امن حل کیلیےخصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔