Who is Asad Ali Pcr?
Assalamu Alaikum my friends name Parachinar from here will provide you all the information you need, news, photos, videos, poetry, beautiful place and much more you can find here. Please join me. Thanks السلام عليكم میرے دوستوں نام پاراچنار یہاں سے آپ کو وہ سب معلومات فراہم کرے گا جو آپ کو بہت ضروری ہو ، نیوز ، فوٹو ، ویڈیوز ، شاعری ، خوبصورت جگہ اور دیگر بہت کچھ یہاں آپ کو ملتے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ میرا ساتھ دیجیۓ شکریہ
ضلع کرم پاراچنار
ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کی سربراہی میں امروز ڈپٹی کمشنر آفس پاراچنار میں چہلم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کرم کے تمام محکمہ جات کےہیڈز سے میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کرم سمیت ڈسٹرکٹ بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر، عسکری قیادت کے آفسران پاک آرمی پولیس کے علاوہ ریسکیو1122 اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں چہلم کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور متعلقہ محکمہ جات کو اپنے اپنے ڈیوٹی اچھے طریقے سے سر انجام دینےجیسے امورپر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر نےتمام محکمہ جات کے ہیڈز کو چہلم کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیے کہ جس جس محکمہ جات کے سربراہ کو ڈپٹی کمشنر کرم آفس سے ڈیوٹی کا تحریری تعین کیا گیا۔ وہ 5اکتوبر سے پہلے پہلے اپنے کام کو مکمل کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کیساتھ شئیر کریں۔ تاکہ بدوران چہلم کوئی مسئلہ پیش نہ آئیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کو چہلم کے دوران چھٹی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کئے کہ جو بھی سرکاری اہلکار چھٹی پر ہو اسکی چھٹی منسوخ کردی جاتی ہے۔ اور چہلم کے خیر وعافیت سے اختتام پذیر ہونے تک ہر قسم کی چھٹی پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر کرم سمیت نمائندہ پاک آرمی،ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدارز کے علاوہ ڈسٹرکٹ بھر کےتمام محکمہ جات کے سربراہان، پولیس اور ریسکیو 1122کے نمائندوں نے شرکت کی۔.
Comments
Post a Comment