Who is Asad Ali Pcr?
Assalamu Alaikum my friends name Parachinar from here will provide you all the information you need, news, photos, videos, poetry, beautiful place and much more you can find here. Please join me. Thanks السلام عليكم میرے دوستوں نام پاراچنار یہاں سے آپ کو وہ سب معلومات فراہم کرے گا جو آپ کو بہت ضروری ہو ، نیوز ، فوٹو ، ویڈیوز ، شاعری ، خوبصورت جگہ اور دیگر بہت کچھ یہاں آپ کو ملتے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ میرا ساتھ دیجیۓ شکریہ
ضلع کرم پاراچنار
جرگہ مسئلہ بالش خیل
ڈپٹی کمشنر کرم جناب شاہ فہد کے سربراہی میں بالش خیل فورٹ میں مسئلہ بالش کے حل کیلیے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کا متففقہ جرگے کا انعقاد ہوا۔جس میں ضلعی انتظامیہ کرم آفسران سمیت پاک آرمی، ایف سی اور ضلع کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔ کافی گفت و شنید کیبعد بعض مشران کے کہنے کیمطابق مری معاہدے کے تحت شک وائز مسائل پر عمل دار آمد کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ بعض مشران نے صرف مسئلہ بالش خیل پر ہی گفت وشنید کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشست صرف مسئلہ بالش خیل کے حل کرنے کیلیے منعقد کرائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کرم کے مزید مسائل کے حل کرنے کیلیے آپ مشران جرگہ ممبران کا انتخاب کریں ہم اسی پر بھی گفت وشنید کرنے کیلیے جرگہ تشکیل دیں گے۔ لہٰذا مسئلہ بالش کے حل کیلیے لائحہ تیار کرنے کیلیے 04اکتوبر کو مشرانِ کرم کو پھر جرگے کے تیسرے نشست کیلیے مدعو کیا گیا۔ جس میں مسئلہ بالش خیل پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی وبقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پر امن حل کیلیےخصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔
Comments
Post a Comment