Who is Asad Ali Pcr?
Assalamu Alaikum my friends name Parachinar from here will provide you all the information you need, news, photos, videos, poetry, beautiful place and much more you can find here. Please join me. Thanks السلام عليكم میرے دوستوں نام پاراچنار یہاں سے آپ کو وہ سب معلومات فراہم کرے گا جو آپ کو بہت ضروری ہو ، نیوز ، فوٹو ، ویڈیوز ، شاعری ، خوبصورت جگہ اور دیگر بہت کچھ یہاں آپ کو ملتے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ میرا ساتھ دیجیۓ شکریہ
پاراچنار
ضلع کرم کے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل نے کہا ہے کہ ضلع اورکزئی کے سابق ایم این اے ان کے جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور قومی طور پر تعمیر کئے گئے مکان کو بھی مسمار کردیا جو قابل مذمت ہے
پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کے رہنماؤں سابق پولیٹیکل ایجنٹ ہدایت اللہ خان ، حاجی فقیر حسن ، ملک سجاد حسین ، عادل حسین ، حاجی رحمت حسین ، سابق تحصیلدار سید سرفراز حسین ، سید جوہر حسین ، کونسلر عنایت حسین ، بابو فدا حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سابق ایم این اے ضلع اورکزئی منیر سید میاں ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور حمزہ خیل و مستو خیل قبائل کی جانب سے بنایا گیا مکان غیر قانونی طور پر مسمار کردیا رہنماؤں نے کہا کہ شاملاتی زمینوں کی تقسیم اور مسائل کے حل کے بدلے 234 کنال اراضی قومی طور پر ضلع اورکزئی کے سابق ایم این اے منیر سید میاں کو مشرانے کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا گیا مگر وہ اس کام میں ناکام رہے مگر اس کے باوجود مذکورہ اراضی کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے پر سابق ایم این اے کے خلاف کاروائی کی جائے اور حمزہ خیل مستوخیل قبائل کو خود کاروائی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں دھوکے سے مذاکراتی عمل میں مصروف کرکے عدالت سے سٹے آرڈر لیا گیا جو کہ عدالت ، جرگہ ممبران اور انتظامیہ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے..
Comments
Post a Comment