Posts

Showing posts from October, 2020

Who is Asad Ali Pcr?

Image
Name Asad Ali popularly known as Asad Ali Pcr , Asad Ali Pcr belongs to Kurram Parachinar district. He stepped on social media in 2013, and first created a Facebook ID in 2013, and then created a Facebook page in 2014.  Which currently exists in the name of Asad Ali Pcr. Asad Ali Pcr has also won 3 awards. Asad Ali Pcr has supported Pakistan Tehreek-e-Insaaf Imran Khan since 2017 and is still supporting him. And he says that I will always support Imran Khan. People of Parachinar love Asad Ali Pcr very much. Asad Ali Pcr Facebook followers are around 102k+, which is very high for Kurram district. Asad Ali Pcr currently works on Facebook, YouTube, TikTok, Twitter, Instagram and many other platforms. And he manages all this alone. Follow us for more information. Written by Murtaza Ali

شہریار خان آفریدی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے مابین ملاقات مزید پڑھیں

Image
شہریار خان آفریدی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے مابین ملاقات مزید پڑھیں ملاقات میں کوہاٹ کے تینوں حلقوں میں جاری منصوبوں کے حوالے سے  تفصیلاً گفتگو ہوئی اور وزیراعلی نے شہریار خان افریدی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کوہاٹ میں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دیہانی کروائی۔  شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں بنیادی سہولیات کی مد میں  جاری منصوبوں کے حوالے سے بھی وزیراعلی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شہریار آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کو جنوبی اضلاع کے دورے کی دعوت دی جس پر وزیراعلی نے دعوت قبول کی اور عنقریب کوہاٹ، ہنگو، کرک میں بڑے عوامی اجتماعات منعقد کئے جائنگے جس میں وزیراعلی عوام الناس سے خطاب کرینگے۔ ملاقات میں شہریار آفریدی نے حصوصی طور پر اورکزئی دھرنے کے حوالے سے وزیراعلی کو تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلی عنقریب دھرنے کےمشران سے ملاقات کرینگے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ انشاءاللہ

کوہاٹ: آج کوہاٹ گرینڈ جرگہ کا دوسرا دور چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی اور کوہاٹ کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

Image
کوہاٹ: آج کوہاٹ گرینڈ جرگہ کا دوسرا دور چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی اور کوہاٹ کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو اور کرم ایجنسی سے اہل تشیع  کے سیاسی، مذہبی اور سماجی مشران شریک رہے۔  جرگہ میں صوبائی اور وفاقی حکومتی نمائندوں سمیت، باقی سیاسی جماعتوں کے مشران اور سابقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی و سینٹرز بھی شریک رہے۔   ملک دشمن انٹیلیجنس ایجنسیاں اور فرقہ وارانہ گروپس ملک کو فرقہ واریت کی نئی آگ میں جھونکنے پر تلے ہوئے ہیں. شہریار خان آفریدی  ایسے میں کوئی چنگاری بھی خوفناک آگ بھڑکا سکتی ہے اور مولانا عادل کا کراچی میں بہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.  شہریار خان آفریدی   دھرنے کے شرکاء اور مشران کی رضامندی سے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو زیارت کے مسئلے کے دیرپا حل کیلئے فیصلہ کریگی. شہریار خان آفریدی

خیبرپختونخوا مرج ڈسٹرکس سپورٹ پروگرام یو این وومن(KPMDSP UN Women ) نے ضلع کرم میں نوئے ورز پروگرام " کے زیر اہتمام 2721 خواتین کو شناختی کارڈ/ سمارٹ کارڈز بنانے میں مستفید کیا

Image
 خیبرپختونخوا مرج ڈسٹرکس سپورٹ پروگرام یو این وومن(KPMDSP UN Women  ) نے ضلع کرم میں نوئے ورز پروگرام " کے زیر اہتمام 2721 خواتین کو شناختی کارڈ/ سمارٹ کارڈز بنانے میں مستفید کیا ۔ اس پروگرام کو Foreign Commonwealth and Development Office( FCDO ) نے سپورٹ کیا ہے ۔ شناختی کارڈ اندراج سے پہلے ان خواتین کی شناخت کرائی گئی پھر ان کی فہرست بناکے ان کو شناختی کارڈ کی اہمیت واقفیت اور آگاہی کرائی گئی ۔ان خواتین کو متحرک کیا اور نادرا رجسٹریشن سنٹر لے جاکر شناختی کارڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ شناختی کارڈز ملنے کے بعد ان خواتین کو سیاسی اور سماجی حقوق اور انصاف تک رسائی کا حق حاصل ہو گیا ۔ یو این وومن کے مزید 804 خواتین کو مختلف گورنمنٹ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جیسے زکوۃ اور عشر، مصحت سہولت پروگرام اور احساس کیش پروگرام کے ساتھ متعارف کرواکے جوڑ دیا ۔ ضلع کرم میں یو این وومن نے عالمی وبا Covid -19 کے مقابلہ کرنے کیلئے خواتین میں 2500 ہائجین کٹس تقسیم کئے اور کمیونٹی میں اس عالمی وبا سے بچنے کے حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہی مہم چلائیں ۔ ڈیپارٹمنٹ آف زکوۃ اور عشر، سوشل ویلفیئر اسپشل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد قریش خان نے چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا مزید اس رپورٹ میں

Image
ڈسٹرکٹ کرم کے پی پولیس : سٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد قریش خان نے چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے  ہمراہ 8 بلوچ کے کرنل محمد جاوید الیاس سینیٹر سجاد حسین طوری نے مرکزی امام بارگاہ پارا چنار کا وزٹ کیا وہاں پر انجمن حسینیہ کے سیکریٹری حاجی سردار حسین اور انجمن حسینیہ کے اراکین سے ملاقات کی اورمشران و عمائدین سے سیکورٹی صورتحال اور چہلم کے جلوس اور مجالس کیلئے کئے گئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار شہر میں آج سے دو روز کیلئے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔  بعد ازاں ڈی پی او محمد قریش خان نے پارا چنار شہر میں سیکورٹی انتظامات دیکھنے کیلئے پیدل گشت بھی کیا ۔

Parachinar Main Dharna Badshah Anwar Syed Mean Ki Ziyarat Kholney ka Mutalba Mazeed Parhey

Image
روحانی پیشوا میر انور شاہ سید میاں کی مزار زائرین اور تعمیر و مرمت کیلئے کھولنے کیلئے پاراچنار میں ہزاروں عقیدت مندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے بد امنی کے دوران بند کئے گئے مزار کو کھولنے کا مطالبہ کیا روحانی پیشوا میاں شاہ انور کے ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدوں نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرے میں طوری بنگش قبیلوں کے آٹھ اقوام ، میاں چیغہ اور بادشاہ انور غگ کمیٹی کے رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر سجاد سید میاں ، سید محمود جان میاں ، ولی سید میاں ،سید عباس میاں ، ڈاکٹر سید انور میاں ، سید مشیر حسین ، ماہر حسن اور بادشاہ انور غگ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بدامنی کے دور میں ضلع اورکزئی میں حکومت نے روحانی پیشوا کے مزار کو زائرین کیلئے بند کردیا تھا اب فورسز کی قربانیوں سے امن قائم ہوگیا ہے لہذا بلا تاخیر روحانی پیشوا کا مزار زائرین اور تعمیر و مرمت کیلئے کھول دی جائے کیونکہ زائرین پر پابندی کی وجہ سے روحانی

#پاراچنار میں گورنمنٹ پولیٹکنک انسٹیٹیوٹ کے نئے بلڈنگ میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو گیا اس حوالے سے آج پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Image
 #پاراچنار  پاراچنار میں گورنمنٹ پولیٹکنک انسٹیٹیوٹ کے نئے بلڈنگ میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو گیا اس حوالے سے آج Opening Ceremony پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجدطوری، منیجنگ ڈائریکٹر سجاد علی شاہ، ڈائریکٹر نظیر احمد، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردارحسین، سیاسی و سماجی رہنما ابرار جان طوری، جلال حسین بنگش، ابرار حسین ، پرنسپل کامران بنگش اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آج خوشی کا موقع ہے کہ پاراچنار کے نوجوان ٹیکنکل ایجوکیشن حاصل کر رہا ہے آج کل ٹیکنکل لوگ ہی کامیاب ہیں  ساجد طوری نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہت کچھ باقی ہے علاقے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا پولیٹکنک انسٹیٹیوٹ کے سٹاف کو مستقل کیا جائے گا اور کالج کیلئے بس، سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹل کا بھی بندوبست کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردارحسین اور سیاسی رہنما ابرار جان طوری اور دیگر عمائدین نے ساجد طوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کالج تعمیر کرنے کا س