Who is Asad Ali Pcr?
Assalamu Alaikum my friends name Parachinar from here will provide you all the information you need, news, photos, videos, poetry, beautiful place and much more you can find here. Please join me. Thanks السلام عليكم میرے دوستوں نام پاراچنار یہاں سے آپ کو وہ سب معلومات فراہم کرے گا جو آپ کو بہت ضروری ہو ، نیوز ، فوٹو ، ویڈیوز ، شاعری ، خوبصورت جگہ اور دیگر بہت کچھ یہاں آپ کو ملتے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ میرا ساتھ دیجیۓ شکریہ
#پاراچنار
پاراچنار میں گورنمنٹ پولیٹکنک انسٹیٹیوٹ کے نئے بلڈنگ میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو گیا اس حوالے سے آج Opening Ceremony پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجدطوری، منیجنگ ڈائریکٹر سجاد علی شاہ، ڈائریکٹر نظیر احمد، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردارحسین، سیاسی و سماجی رہنما ابرار جان طوری، جلال حسین بنگش، ابرار حسین ، پرنسپل کامران بنگش اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آج خوشی کا موقع ہے کہ پاراچنار کے نوجوان ٹیکنکل ایجوکیشن حاصل کر رہا ہے آج کل ٹیکنکل لوگ ہی کامیاب ہیں ساجد طوری نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہت کچھ باقی ہے علاقے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت پر بھی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا پولیٹکنک انسٹیٹیوٹ کے سٹاف کو مستقل کیا جائے گا اور کالج کیلئے بس، سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹل کا بھی بندوبست کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردارحسین اور سیاسی رہنما ابرار جان طوری اور دیگر عمائدین نے ساجد طوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کالج تعمیر کرنے کا سارا کریڈٹ ساجد طوری کو ہی جاتا ہے اور مزید توقع بھی رکھتے ہیں۔ بعدازاں ساجد حسین طوری اور منیجنگ ڈائریکٹر سجاد علی شاہ نے بہتر کارکردگی پر سٹوڈنٹس کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔
Comments
Post a Comment