کوہاٹ: آج کوہاٹ گرینڈ جرگہ کا دوسرا دور چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی اور کوہاٹ کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
- Get link
- X
- Other Apps
کوہاٹ: آج کوہاٹ گرینڈ جرگہ کا دوسرا دور چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی اور کوہاٹ کمشنر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو اور کرم ایجنسی سے اہل تشیع کے سیاسی، مذہبی اور سماجی مشران شریک رہے۔ جرگہ میں صوبائی اور وفاقی حکومتی نمائندوں سمیت، باقی سیاسی جماعتوں کے مشران اور سابقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی و سینٹرز بھی شریک رہے۔
ملک دشمن انٹیلیجنس ایجنسیاں اور فرقہ وارانہ گروپس ملک کو فرقہ واریت کی نئی آگ میں جھونکنے پر تلے ہوئے ہیں. شہریار خان آفریدی
ایسے میں کوئی چنگاری بھی خوفناک آگ بھڑکا سکتی ہے اور مولانا عادل کا کراچی میں بہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. شہریار خان آفریدی
دھرنے کے شرکاء اور مشران کی رضامندی سے ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو زیارت کے مسئلے کے دیرپا حل کیلئے فیصلہ کریگی. شہریار خان آفریدی
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment