خیبرپختونخوا مرج ڈسٹرکس سپورٹ پروگرام یو این وومن(KPMDSP UN Women ) نے ضلع کرم میں نوئے ورز پروگرام " کے زیر اہتمام 2721 خواتین کو شناختی کارڈ/ سمارٹ کارڈز بنانے میں مستفید کیا
- Get link
- X
- Other Apps
خیبرپختونخوا مرج ڈسٹرکس سپورٹ پروگرام یو این وومن(KPMDSP UN Women ) نے ضلع کرم میں نوئے ورز پروگرام " کے زیر اہتمام 2721 خواتین کو شناختی کارڈ/ سمارٹ کارڈز بنانے میں مستفید کیا ۔ اس پروگرام کو Foreign Commonwealth and Development Office( FCDO ) نے سپورٹ کیا ہے ۔ شناختی کارڈ اندراج سے پہلے ان خواتین کی شناخت کرائی گئی پھر ان کی فہرست بناکے ان کو شناختی کارڈ کی اہمیت واقفیت اور آگاہی کرائی گئی ۔ان خواتین کو متحرک کیا اور نادرا رجسٹریشن سنٹر لے جاکر شناختی کارڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ شناختی کارڈز ملنے کے بعد ان خواتین کو سیاسی اور سماجی حقوق اور انصاف تک رسائی کا حق حاصل ہو گیا ۔ یو این وومن کے مزید 804 خواتین کو مختلف گورنمنٹ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جیسے زکوۃ اور عشر، مصحت سہولت پروگرام اور احساس کیش پروگرام کے ساتھ متعارف کرواکے جوڑ دیا ۔ ضلع کرم میں یو این وومن نے عالمی وبا Covid -19 کے مقابلہ کرنے کیلئے خواتین میں 2500 ہائجین کٹس تقسیم کئے اور کمیونٹی میں اس عالمی وبا سے بچنے کے حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہی مہم چلائیں ۔ ڈیپارٹمنٹ آف زکوۃ اور عشر، سوشل ویلفیئر اسپشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ڈیپارٹمنٹ KPK کیلئے ضلع کرم میں ہی سے ایک خاتون ڈسٹرکٹ جینڈر آفیسر کو تعینات کیا جنہوں نے ضلع کرم کے مختلف حلقوں میں خواتین اور لڑکیوں کو صحت، تعلیم خوراک اور Covid-19 کے بارے میں جانکاری کا پرچار کیا ۔ اس سلسلے میں آگاہی نشستیں منعقد کئے گئے۔ IEC Material تقسیم کئیں ۔ DGO نے ضلع کرم میں مختلف UN Agencies NGOs، CERD گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس اور یو این وومن کی کوششوں اور روابط کو مضبوط کیا ۔
Comments
Post a Comment